آنکھ کا تارہ لاپتا ہوجائے تو روشنی کہاں سے لائیں؟

کچھ لوگ کہتے ہیں کسی کے مرنے پر موم بتی نہیں جلانی چاہیے لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ آنکھ کا تارہ لاپتا ہوجائے تو روشنی کہاں سے لائیں؟ گھر کا چراغ بجھ جائے تو پھر کیا جلائیں؟۔۔
رضا دوتانی
15/04/2017
Mashal Khan

میں لاپتا ہوگیا ہوں
کئی ہفتے ہوئے
پولیس کو رپورٹ لکھوائے
تب سے روز تھانے جاتا ہوں
حوالدار سے پوچھتا ہوں
میرا کچھ پتا چلا؟
ہمدرد پولیس افسر مایوسی سے سر ہلاتا ہے
پھنسی پھنسی آواز میں کہتا ہے
ابھی تک تمھارا کچھ سراغ نہیں ملا
پھر وہ تسلی دیتا ہے
کسی نہ کسی دن
تم مل ہی جاؤ گے
بے ہوش
کسی سڑک کے کنارے
یا بری طرح زخمی
کسی اسپتال میں
یا لاش کی صورت
کسی ندی میں
میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں
میں بازار چلا جاتا ہوں
اپنا استقبال کرنے کے لیے
گل فروش سے پھول خریدتا ہوں
اپنے زخموں کے لیے
کیمسٹ سے
مرہم پٹی کا سامان
تھوڑی روئی
اور درد کشا گولیاں
اپنی آخری رسومات کے لیے
مسجد کی دکان سے ایک کفن
اور اپنی یاد منانے کے لیے
کئی موم بتیاں
کچھ لوگ کہتے ہیں
کسی کے مرنے پر
موم بتی نہیں جلانی چاہیے
لیکن وہ یہ نہیں بتاتے
کہ آنکھ کا تارہ لاپتا ہوجائے
تو روشنی کہاں سے لائیں؟
گھر کا چراغ بجھ جائے
تو پھر کیا جلائیں؟۔۔

شیئر کریں

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
رضا دوتانی

رضا دوتانی

"دی دوتانی ڈاٹ کام" کے بانی اور ڈیجیٹل کارکن ہیں۔ ٹیکنالوجی اور جدید میڈیا میں بھی نوجوانوں کو تربیت دیتے ہیں۔

کمنٹس کریں

مزید پڑھیں

  • Join the List
We work hard to create awesome content for our readers and subscribers. We deliver the content to your inbox as per your preference, immediately as we publish.
[]
1 Step 1
keyboard_arrow_leftPrevious
Nextkeyboard_arrow_right

theDotani.com is a multi-topic and multilingual blog founded by Raza Dotani, featuring digital marketing, social media management, new media tools, technology, youth opportunities, independent blogs, online shows and podcasts in English, Urdu and Pashto languages.

What are you looking for?